عمران خان اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو بویا تھا، شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ طریقہ گرفتاری پر اعتراض کرنے والے عمران خان کیا بھول گئے ہیں ان کے دور میں مخالفین کو کس طرف گرفتار کیا جاتا تھا۔

عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں شیری رحمان نے کہا کہ اپنے چیف آف اسٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اور جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی۔ آصف زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا۔ فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کرکے جیل میں ڈال گیا۔ جھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا، سلامتی کے ادارے پر اپنی سیاست بچانے کیلئے تنقید قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اقدار سے نکلنے کے بعد مسلسل اداروں کو نشانا بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More