نااہل حکومت نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر تشویش کا اظہارکیا ہے،کہتی ہیں نااہل حکومت نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ‏سردیوں کی شروعات سے اب تک ملک میں گیس بحران جاری اور گیس بندش اور کم پریشر کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیں، تجارتی مرکز کراچی میں گیس کا شارٹ فال دو سو ستاون ایم ایم سی ایف ہے۔

شدید سردی اور بارش میں لوگوں کے پاس کھانا پکانے کے لئے بھی گیس نہیں،‏ٹیکسٹائل کی صنعت کو گزشتہ ماہ پچیس کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا۔ایل پی جی، سلنیڈر اور لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، نااہل حکومت نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے نااہل حکومت مسلط رہی تو حالات مزید خراب ہونگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More