شیری رحمان کی کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی کی مذمت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے مسجد نبویؐ میں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔کہتی ہیں کہ اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نےکہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے،عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں،اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، پہلے پاکستان کی سیاست کو گالم گلوچ سے آلودہ کیا گیا اب مخالفین کو حراساں کرنے کی روایت اور تشدد متعارف کیا جا رہا ہےملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے،سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے عنصر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو کوئی سیاست نہیں کر سکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More