‏حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ ، کہتی ہیں ‏حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ‏عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، عدم فراہمی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا، تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود حکومت صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکی،اس حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ‏حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے، ان کی بدانتظامی کی وجہ ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More