اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہتی ہیں کہ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لینگے انہوں نے صرف 3 سال میں 270کھرب روپے کا قرضہ لیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئیٹ کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموعی قرضے162 کھرب روپے تھے جو 2018 میں 298 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 505 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں،جو کہتے تھے قرضہ نہیں لینگے انہوں نے صرف 3 سال میں270کھرب روپے کا قرضہ لیا ہے۔ اس حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70فیصد اضافہ کیا ہے۔
پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا،اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے،صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے۔