شیری رحمان کا یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کامطالبہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نےحکومت سے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو جلدوطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا،شیری رحمان کا کہناہےیوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد طلبہ سمیت ہزاروں پاکستانی یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں،یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی معاونت کرے،حکومت یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی جلد اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More