عمران خان نے تئیس ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی تفصیلات تحریک انصاف حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ ستر سال میں ملک کے مجموئی قرضے انتیس ہزار ارب روپے تھے بحران خان نے پونے چارسال کی بدترین حکومت میں ملکی مجموعی قرضے ترپن ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے، عمران خان کہتے تھے خودکشی کروں گا قرضہ نہیں لونگا، اقتدار میں آکر عمران خان نے تئیس ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لیے۔

شیری رحمان نے کہا کہ آج کل عمران خان جلسوں میں ماضی کی حکومتوں پر ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کا الزام دے ہے، پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر آزادی اور خود داری کے نعرے لگا رہے،تحریک انصاف کا دوہرا معیار اب بے نقاب ہو چکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More