قوم اور الیکشن کمیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسلط کی جا رہی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏مشترکہ اجلاس میں تینتیس بلز بلڈوز کر کے حکومت نے پارلیمان اور جمہوریت کی توہین کی ہے۔ آئین اور پارلیمانی قوائد و ضوابط کا کھل کر مذاق اڑایا گیا۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شامل ہوگا، طاقت اور مصنوعی اکثریت کا بدترین مظاہرہ دنیا نے دیکھا،‏ثابت ہو چکا اسپیکر پارلیمان کے کسٹوڈین نہیں، ایک جماعت کے نمائندے ہیں، اتحادیوں کی جبری حاضری اور بغیر مشاورت قانون سازی اب متنازعہ ہو چکی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو ہزار دس سے ای ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہا ہے۔ قوم اور الیکشن کمیشن پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسلط کی جا رہی ہے،الیکشن کمیشن ای ووٹنگ مشین کے استعمال، اخراجات اور اس کی ساکھ پر کئی بار سوالات اٹھا چکا ہے، اتنے کم وقت میں آٹھ لاکھ مشین منگوانا، عملے کو ٹریننگ دینا اور عوام کو آگاہی دینا ممکن ہی نہیں، یہ انتخابات پر ڈاکا ڈالنے کے حربے تلاش کر رہے کیوں کہ عوام نے ان کو ابھی سے مسترد کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More