سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلہ کے بعد صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ” بیرونی سازش” کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے، عدالت کے مطابق اسپکیر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسیمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسیمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔

عدالت نے واضع کر دیا ہے کہ اسپکیر اور ڈپٹی اسپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی،فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا،عدالت کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More