حکومت کی بوکھلاہٹ اور بدزبانی میں اضافہ ہو رہا ہے،شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوامی مارچ جیسے ہی اسلام آباد کے قریب پہنچ رہا ہے حکومت کی بوکھلاہٹ اور بدزبانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم اور حکومت واضح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ آج وزیرآباد سے روات پہنچے گا،عوامی مارچ اور عدم اعتماد کی بے چینی اب ان کے چہروں اور لہجوں میں نظر آ رہی ہے،عوامی مارچ سے اتنا خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب جلسوں میں دھمکیاں دے رہےہیں،آپ کی اپوزیشن کو دھمکیاں دنیا دیکھ رہی ہے، اپوزیشن تو تیار ہے اب آپ تیار رہیں،اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں حکومت کی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سال سے یہی کرتی رہی ہے، آپ کا احتساب پوری قوم نے دیکھ لیا، عوامی مارچ کرنا اور عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی حق ہے،ہم آپ کو نکالنے کے لئے آپ کی طرح پارلیمان پر حملہ نہیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More