عوام اب ریلیف کے نام پر دھوکا نہیں کھائے گی،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چینی سبسڈی کی طرح رلیف پیکج بھی مافیہ کھا جائے گا مہنگائی سے پریشان عوام اب ریلیف کے نام پر دھوکا نہیں کھائے گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد اورہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل اضافے کے ساتھ 14.31فیصد رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے 25 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،تنقید کے بعد حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

وزیر اعظم نے ریلیف کی بجائے پیٹرول اور گیس بحران کا اعلان کیا ہے،ہر سال سردیوں سے پہلے وزیراعظم گیس بحران کا اعلان کرتے ہیں،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے پہلے ہی چولھے ٹھنڈے ہیں اب سردیوں میں گیس بھی میسر نہیں ہوگی،نئے پاکستان میں لوگوں کے لئے کھانا پکانا دشوار ہو گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More