پیپلز پارٹی نےحکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیکا ‏قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بغیر تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں سینیٹر شیری رحمان نےکہا کہ ‏پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ حکومت سے پیکاترمیمی آرڈیننس واپس لینا کا مطالبہ کرتا ہے۔عدالت، صحافتی تنظیموں، سول سوسائٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں،‏قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بنا تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے،یہ قانون غلط خبروں کی روک تھام کے لئے ہوتا تو پارلیمان میں بل پیش کیا جاتا،آزادی اظہار پر قدغنیں لگانا کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More