عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن آنے کی دھمکیاں دے رہے،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہےکہ عمران خان ووٹنگ کے دن ایک لاکھ کارکن آنے کی دھمکیاں دے رہے،ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی ۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم کو کارکنان کی اکثریت نہیں ایک سوبہتر ارکان کی اکثریت دکھانی ہے ۔ انہیں معلوم نہیں منحرف ارکان کے علاوہ بھی کل ایوان میں ہماری اکثریت تھی۔اپوزیشن کی اکثریت دیکھنے کے بعد وزیراعظم کو باعزت طریقے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا جو مقابلہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے اندر کرنا تھا وہ سڑکوں اور جلسوں میں کرنا چاہتے ہیں ۔ ووٹنگ کے دن انتشار پھیلا تو ذمہ دار وزیراعظم اور حکومت ہوگی ۔ انہوں نے کہا یہ پارلیمانی اور آئینی معاملہ ہے کنٹینر سیاست کا نہیں۔ جو این آر او وزیراعظم مانگ رہے ہیں وہ ان کو کوئی بھی نہیں دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More