شیرانی کے جنگلات کی آگ انتہائی خطرناک ہوچکی ہے، حافظ حمداللہ

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ آگ نے اس وقت چالیس کلو میٹر جنگل کو راکھ کر دیا ہے جبکہ تین افراد شعلوں کی زد میں آکر شہید اور متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تیرہ دن تک ریاست، صوبائی اور وفاقی حکومتیں خاموش کیوں رہی؟ ۔نا ہی آگ پر قابو پانے کے لیے کسی سطح پر کوئی خاطر خواہ اقدامات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ ایران سے جہاز منگوایا ہے۔ افسوس صد افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک نہیں ہیں۔ ایران سے خیرات میں جہاز لینا پڑھ رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مارگلہ کی پہاڑی میں ٹک ٹاکر لڑکی کی جھاڑیوں کی آگ والی ویڈیو پر اسلام آباد اور میڈیا لرز اٹھا مگر شیرانی کے قدیم قیمتی جنگل کی آگ کو بارہ دن تک کہیں بھی زیر بحث نہیں لایا گیا۔ کیا ضلع شیرانی جنگل اور اسلام آباد مارگلہ کے جنگلات میں فرق ہے یا آگ میں فرق ہے یا کمال ٹک ٹاکر لڑکی کا تھا جو حکومت اور میڈیا نے سر پر اٹھایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More