شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

ژوب: بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سر کے مقام پر پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری۔

حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More