سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتیں ۔قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ طرح طرح کے پیوند لگا کرقومی جماعت نہیں بنائی جاتی ہیں۔ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ کو قومی سیاسی جماعت کہنے کے لئے آپ کی جیسی ہی ڈھٹائی اور بے شرمی درکار ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ساری پارٹیوں میں حاضری لگوانے والوں کے لئے پی ٹی آئی عارضی پناہ گاہ ہے قومی جماعت نہیں۔ لیگی ترجمان کا کہناتھاکہ پرچیوں، سفارش،بھرتی کوٹے سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More