شیخ رشید کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا۔ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اب بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 25 فروری 2009 کو اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہنیے کے لئے گورنر راج نافذ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہے کیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More