شیخ رشید کی فوج اور عدلیہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو بچانے کے لیے عظیم افواج اور عدلیہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج اور عدلیہ سے مداخلت کی درخواست کردی ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف، زرداری اور مولانا فضل الرحمان اقتدار کے بھوکے ہیں۔ ہم پرمسلط ایسےلوگوں کی خاطرملک کوداؤپرنہیں لگایا جاسکتا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی پر2، 3بارحملےکیےگئے،5، 6افرادپکڑےگئے لیکن کوئی بات نہیں ۔ملک کوبچانے کیلئےعظیم افواج اورعدلیہ کوکردارادا کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More