شیخ رشید کا بھتیجے کی گرفتاری پر ردعمل

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے ۔حکومت لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔ یہ لوگ جہاں جائیں گے لوگ ان کے خلاف نعرے لگائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک نیوز چینل سے گفتگو میں اپنے بھتیجے کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت انتقام پر اتر آئی،لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔راناثنااللہ نےاپنےہی شہر میں مقدمہ درج کروایا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آرز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی تو لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے آپ ابھی سے گھبرا گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More