مسجدِ نبوی واقعہ، شیخ رشید کا بھتیجا شیخ راشد گرفتار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ راشد شفیق کےخلاف فیصل آبادمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں سیاسی نعرے لگانے اور ہلڑ بازی کرنے کے معاملے پرشیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو گرفتار کرلیا گیا۔راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے ۔

راشد شفیق کےخلاف فیصل آبادمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان،شیخ رشید،فواد چوہدری ،شہباز گل،انیل مسرت سمیت ڈیڑھ سو افراد کا نام شامل ہے ۔

ایف آئی آر میں توہین مذہب سمیت چار دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو ہلڑ بازی کے لئے سعودی عرب روانہ کیا گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More