شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کی ضمانت منظور

اسلام آباد: عدالت نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ۔ عدالت نے راشد شفیق کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

خیال رہے کہ مسجد نبوی کی بے حرمتی کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More