وزیر داخلہ کی شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔مظاہرے اور مارچ عوام کا جمہوری حق ہے تاہم قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں جڑواں شہروں میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔شیخ رشید کو پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔

وزیر داخلہ نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مظاہروں اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنا ئی جائے اور ٹریفک کی روانی کوبحال رکھا جائے۔انہوں نے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More