شیخ رشید سرکاری رہائش گاہ خالی کرکے لال حویلی منتقل

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے ۔ ملازمین نے سابق وزیر داخلہ کو الوداع کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سرکاری رہائش گاہ خالی کرکے لال حویلی منتقل ہوگئے ۔شیخ رشید احمد نے ذاتی سامان بھی منسٹر انکلیو سے لال حویلی اور ایف سیون میں واقع رہائش گاہ منتقل کردیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے رہائش گاہ میں موجود سرکاری سامان پی ڈبلیو ڈی کے حوالے کردیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے رہائش گاہ خالی کرتے ہوئے پرسنل اسٹاف، سیکیورٹی گارڈ اور مالیوں سے ملاقات کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More