شیخ رشید کی سری لنکن ہائی کمشنرسے ملاقات،پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے سری لنکا ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات میں وزیرداخلہ نےسیالکوٹ فیکٹری حادثے میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی سری لنکا ہائی کمیشن میں سری لنکن کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کرکے حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرنتھار کماراکی ہلاکت پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More