وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخواسے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کی ۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور دکھ اظہار کیا ۔ وزیرداخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کے سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More