شیخ رشید عمران خان کے منتظر، ڈی چوک جانے کی تیاریاں

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید عمران خان کے قافلے کے منتظر ہیں جیسے ہی عمران خان اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونگے شیخ رشید بھی ڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قافلے کے انتظار میں ہیں ۔ جیسے ہی عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگا شیخ رشید بھی ڈی چوک پہنچیں گے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق بلیو ایریا پہنچ گئے ۔ شیخ رشید کے بھتیجے کارکنوں کی ریلی کے ہمراہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More