اپوزیشن جو بھی کرے شکست فاش کھائیں گی، شیخ رشید

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت عروج پر ہے۔ اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام یا کسی ملیشیا کو اسلام آباد داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں تھریٹ ہیں۔ اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن بلیک میلنگ کررہی ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو۔

عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔ اپوزیشن جو بھی کرے شکست فاش کھائیں گی۔ ان کا کہنا تھا میں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اور عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More