حکومت کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے، سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے۔ ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔ بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشت گردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا۔ بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ مشرف نے چینل لائسنس دیے، مفاد پرست فاشسٹ بند کر رہے ہیں۔آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔عمران خان کو گرفتار کرنا یا PTIکو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔حساس ترین مرحلے پر 12تاریخ 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور 13 اگست کی رات 11بجے لال حویلی جلسے سے خطاب کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More