تازہ ترین
چینی اور آٹے میں عوام کو سبسڈی دی جائے گی، شیخ رشید

چینی اور آٹے میں عوام کو سبسڈی دی جائے گی، شیخ رشید

راولپنڈی: (1 اگست 2020) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کورونا کے باعث سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ چینی اور آٹے میں عوام کو سبسڈی دی جائے۔ پاکستان کی معیشت ایک امتحان سے گزر رہی ہے۔ جنہوں نے ملک لوٹا وہ نیب قوانین میں ترامیم چاہتے ہیں۔ عمران خان اسکینڈل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا میں عید منارہے ہیں پوری قوم بہت احتیاط کرے۔ ساری معیشت تباہ ہو چکی ہے، اسی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے نیب قانون میں ترمیم چاہتے ہیں۔ جو چاہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ترامیم ہو تو ایسا کبھی نہیں ہوگا،عمران خان آخری شخص ہوگا جو نیب قانون میں ترمیم کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ اپوزیشن اگست اور ستمبر میں شور شرابا ضرور کرے گی۔ ان کا جمہوری حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان بات کو سمجھیں۔ اگر کسی نے قانون توڑنے کی کوشش کی تو اب حالات ویسے نہیں ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا اور پیٹرول کے تین اسکینڈل آچکے ہیں، چوتھا اسکینڈل یوٹیلیٹی اسٹور کا ہے۔ عمران خان اسکینڈل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑے گا۔ مانتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، عمران خان آٹا اور چینی سبسڈی میں دے کر یہ اشیا سستا فراہم کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top