بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت ہے اس بات کا اعتراف کرتا ہوں چینی مافیا کو سزا نہیں ملیں جو ان کو ملنی چاہئیے تھی۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی نے کم ووٹ نہیں لیے جمہوریت کا حسن ہے کوئی زیادہ ووٹ لیتا ہے،چینی مافیا کو سزا نہیں ملیں جو ان کو ملنی چاہئیے تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران کہیں نہیں جارہا،نوازشریف آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں،نوازشریف صحت مند ہیں انہوں نے کسی ڈاکٹر کونہیں دکھایا،نوازشریف کے پاس اداروں کےخلاف باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ براہ راست نہیں بالواسطہ رابطے ہیں،بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی،بانی متحدہ کوزمانہ طالبہ علمی سے جانتا ہوں،بانی متحدہ کے خلاف قتل و غارت گری سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More