سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ کمٹمنٹ پر پہرا دیں گے، کالعدم ٹی ایل پی نے ایک روڈ کھول دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا ورلڈکپ کل ہی ہوگیا، یہ عام میچ نہیں، کرکٹ پلس تھا، میرا بس چلتا تو قوم کیلئے آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے تاریخی فتح پر یادگار جشن منایا، بھارتی عوام نے اپنے کرکٹرز کے گھروں پر پتھراؤ کیا، بھارت کیخلاف ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا مہنگی ٹکٹ لی، میچ جیتنے کے بعد میرے پیسے پورے ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اتنی سکیورٹی دی جتنی ان کی اپنی فوج بھی نہیں، نیوزی لینڈ ہمارے ساتھ ہاتھ کر کے گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے، ان کے جلسوں میں مہنگائی سے متاثر کوئی چہرہ نہیں دیکھا، پی ڈی ایم کو کوئی رسپانس نہیں مل رہا، نون لیگ اور پی ڈی ایم احتجاج کا شوق پورا کرلے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کر دی، آئی ڈی کارڈ میں تاریخی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More