شیخ رشید کا لاہور دھماکے کے ملزمان تک پہنچنے کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کے ملزموں تک پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی شکست کے بعد اس کے گروپس پاکستان میں دہشتگردی چاہتے ہیں ۔ دہشت گردی کو شکست دیں گے ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد حملے ہماری قوم کو اور مورال کو شکست نہیں دے سکتے، ٹی ٹی پی ہمارے ساتھ لڑےگی تو جواب دینگے، داعش سے مذاکرات نہیں ہوئے،اگر وہ قانون اور آئین کے جھنڈے تلے آنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں۔

شیخ رشید نے کہااپوزیشن اسلام آباد آناچاہتی ہےتوآجائے اور شوق پورا کرلے،عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو ایسی نالائق اپوزیشن ملی، عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جارہی۔موجودہ حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ۔

وفاقی وزیرشیخ رشید کاکہناتھا اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو یہ انکا اپنا نقصان ہوگا، ان کے گلے میں ڈھول ڈال کر پیٹا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More