تازہ ترین
قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی اہل وطن کوعیدالاضحٰی کی مبارکباد

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی اہل وطن کوعیدالاضحٰی کی مبارکباد

لاہور: (1 اگست 2020) صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عید الاضحی ٰ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں قربانی کے حقیقی فلسفے اور مقصد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے تسلیم ورضا کے پیکر حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کو یاد کرنے کا دن ہے۔ آج کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں بہنوں سے بھی یک جہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مبارک دن اللہ تعالی سے بخشش و مغفرت طلب کرتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی، اتحاد، مسائل و امراض سے نجات اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top