تمام پارٹی ارکان ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو اسپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ صدر مسلم لیگ نون نے ہدایت کی ہے کہ تمام پارٹی ارکان ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کو یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوشش ہے کہ بیرونِ ملک دوروں میں ارکان کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوا دیاجائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More