شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

لاہور: شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے ساتھ خفیہ ملاقات کی ہے ۔ ن لیگ کے ذمہ دار ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے عدم اعتماد کیلئے باضابطہ حمایت مانگی تھی ۔ جبکہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت سے متعلق جہانگیر ترین نے شہباز شریف کو کوئی واضع جواب نہیں دیا۔ جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ سیاسی فیصلے گروپ کی مشاورت سے کروں گا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی۔ زرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اور دونوں رہنماوں کا سیاسی روابط بحال رکھنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔

تاہم جہانگیر ترین نے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیرکہا ہے کہ سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے رابطے سیاست کا حصہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More