عوام کا مہنگائی سے برا حال ہے، شہباز شریف

ڈیرہ غازی خان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا اس وقت مہنگائی سے برا حال ہے،ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ہوچکا ہے،آج بیروزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے،مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ صدر (ن) لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آج میں ڈی جی خان میں اپنے گھر آیا ہوں، یاد کرو جولائی 2010میں جب پورے جنوبی پنجاب میں میانوالی سے اوچ شریف تک پانی سمندر کی طرح ٹھاٹھیں ماررہاتھا، ہزاروں ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا، ہزاروں گھر پانی میں بہہ گئے، اس وقت میں ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر ہوتا تھا۔

شہباز شریف نےکہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہر طرف تباہی تھی ، میں یہاں پر خدمت بتانے نہیں آیا، اربوں روپےہم نے غریب لوگوں میں تقسیم کیا ،یہ وہ وقت جب بہت تنگی تھی ، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا جبکہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200تھی آج 2400 ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More