وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی فنڈ قائم کر دیا

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی بحالی کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے افراد کی بحالی کیلئے امدادی فنڈ قائم کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ عوام بالخصوص مخیر حضرات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب کی تباہی کا شکار اہل وطن کی دل کھول کر مدد کریں، تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا ہے۔ سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کیلئے انصارِ مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں کے باعث تباہی ہوئی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بے تحاشہ نقصانات ہوئے۔ ملک کے غیر مستحکم معاشی حالات کے باوجود حکومت نےپانچ ارب روپے سیلاب متاثرین کے لئے فوری جاری کردئیے ہیں۔ سیلاب زدگان کے لئے رقوم پرائم منسٹری ریلیف فنڈ دوہزاربائیس کے اکاؤنٹ نمبر ”جی-12164” میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More