پیپلز پارٹی بھی لانگ مارچ کا حصہ ہوگی، فضل الرحمان

اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی لانگ مارچ کا حصہ ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سے اختلافات کے باوجود او آئی سی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بھرپور ہوگا تاہم او آئی سی اجلاس میں آنے والے مہمانوں کے احترام میں فیصلہ کیا ہے کہ 25 مارچ کو قافلے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے خود چل کر بڑے پن کا مظاہر کیا اور ہماری دعوت سے پہلے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ملاقات میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، سیاسی رابطوں اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت سے آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More