بائیس کروڑ عوام نے حکومت گرانے کے لئے سگنل دے دیا، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ہوم ورک مکمل ہے۔ جب تیاریاں مکمل ہو جائیں گی تو اس بدترین حکومت سے چھٹکارے کا بندوبست کرینگے۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل مسلم لیگ ن کے صدر کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچے تو شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد وقت تک ملاقات جاری رہی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اختر مینگل کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام سے چڑ آ چکی۔ اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More