شہبازشریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

لاہور: قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ معیشت کے لیے تباہ کن اور قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے جو آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ڈالر کی مسلسل پرواز ثبوت ہے کہ حکومت معاشی محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کےلیے نیک فال نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More