آئیں ایسا پاکستان بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئیں ایسا پاکستان بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عورتوں کا احترام اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، آئیں ایساپاکستان بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ آئیں ایساپاکستان بنائیں جہاں تنقید کو بہادری کے ساتھ برداشت کیا جائے۔سیاست عوامی خدمت کیلئے استعمال کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ عورتوں کا احترام کیا جائے اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More