شہباز شریف نے ملک میں کھاد اسمگل اور بلیک میں فروخت ہونے کا دعویٰ کردیا

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ملک میں کھاد اسمگل اور بلیک میں فروخت ہونے کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ،نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے۔ کسان چیخ رہے ہیں کہ اسمگلنگ ہورہی ہے ۔ حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےملک میں یوریا کی قلت اور کسانوں کودرپیش صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔ کہا کہ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے توا سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟

شہباز شریف کا کہناہے کہ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے۔ یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔ بدقسمتی ہے کہ گندم اور چینی برآمد کرنے والا زرعی ملک آج گندم اور چینی باہر سے منگوارہا ہے۔ حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا ناکامی، نااہلی اور بدانتظامی کی انتہاہے۔

صدر ن لیگ نے حکومت کے کپاس کی پیداوارسے متعلق اعدادوشمار کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہن لیگ کے دور میں چھوٹے کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا گیا جبکہ آج کسانوں سمیت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More