حکومت نے تمام پارلیمانی روایات کو پاؤں تلے روند دیا، شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام پارلیمانی روایات کو پاؤں تلےرونددیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ایسا نہ کریں قواعد کو فالو کریں، میں نے اور بلاول نے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا ہمارے خیال میں حکومتی گنتی میں تین چار ووٹ زیادہ گنے گئے، میں ، بلاول اورمولانا اسعدگئے اسپیکر نے بات نہیں مانی ۔ہماری تعداد 200 سے اوپر تھی۔ ہماری بات نہیں مانی تو واک آوٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More