وزیراعظم شہباز شریف کی مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں مخیر حضرات بھی آگے بڑھیں۔

برطانیہ روانگی سے قبل نورخان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فوج انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ سیلاب متاثرین میں تیس ارب روپے اب تک تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کے حوالے سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیاہے فی خاندان کیلئے پچیس ہزار روپے کی مالی امداد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ثمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے سمر قند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف نے بتایا کہ پاکستان کی مدد کرنے پر تمام ممالک کے صدور کا شکرگزار ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More