شہبازشریف کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوزیراعظم عمران خان سےمستعفی ہونےکامطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ سانحہ مری پروزیراعظم استعفیٰ دیں اورجوڈیشل کمیشن بنایاجائے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ انتظامیہ تیارنہیں تھی، توسوال یہ ہے کہ آپ کس مرض کی دوا ہیں، 23 سیاح مرگئےلیکن ایک نیرواسلام آباد میں سویا رہا، جبکہ دوسرانیرو لاہور میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بناتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نےگنجائش سے زیادہ گاڑیوں کوعوام کی خوشحالی قرار دے دیا، لوگ مدد کےلیےپکارتےرہےانتظامیہ غائب تھی، یہ کوئی قدرتی حادثہ تھا یا انسانوں کاقتل عام ؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More