شہبازشریف کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ

لاہور: صدر ن لیگ شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہناہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا جائےتاکہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والوں کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔شہباز شریف نے مہنگائی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ناک سے چنے چبوائیں گے۔اگر یہی حالات رہےتو قرضے لے کر دفاع کاتحفظ کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا ۔ ماڈل ٹاؤ ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے حکومت پر خوب تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال تیزی سےخراب ہو رہی ہےاسے کنٹرول نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائےگا۔۔ آئی ایم ایف سےپیسے لے کر پاکستان کو غلام بنایا جا رہاہے اس صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ، ہمارے پاس حکومت کے خلاف بہت سے آپشن ہے عدم اعتماد پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر مشاورت ہوگی، مہنگائی کے خلاف کمر بستہ ہوکر مہنگائی مارچ نکالیں گے حکومت کے ناک سے چنے چبوائیں گے۔

شہبازشریف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو صرف ایک بات آتی ہے اپوزیشن کو دیوار میں کیسے چننا ہے؟ حکومت کی بدنیتی سامنے ہے کہ آر ٹی ایس کی طرح ای وی ایم کو بھی بند کریں گے، عوام سراپااحتجاج ہوکر بددعائیں دے رہے ہیں اگر کچھ نہ کیا تو ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد پر فارمولاُ بنالیں تاکہ وہ سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر بنیں گے لیکن ان کا گھناؤ نا پروگرام ہے دھاندلی سے اپنے بکسوں میں ڈلواناُہے، الیکشن کمیشن کے چئیرمین کوکہناچاہتاہوں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کریں تاکہ ہمیں چور ڈاکو کہنے والوں کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ۔

مسلم لیگ ن کے صدر کاکہناتھاکہ معیشت کا جنازہ نکال کر دن رات جھوٹ بولا جا رہاہے تاریخ گواہ ہے ہم نے تحریک لبیک جیسے معاملات کو سیاسی رنگ نہیں دیا ،فوج کے افسران ماؤں بیٹوں بیٹیوں اورمیرے وزیر شجاع خانزادہ نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئیے۔

ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کا دور ہوتا تو بھاشا ڈیم بن چکا ہوتا عمران خان نیازی نے بھاشا ڈیم کا فیتہ کاٹا لیکن وہ کہاں گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More