عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سال نو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاء سستی کرتی ہیں ، حکومت نے مہنگائی کا بم گرادیا ، اس حکومت کا دوسر ا نام ظلم اور استحصال ہے، عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ نیا سال قوم کو مہنگائی ، بدانتظامی، معاشی بربادی ، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کا سال بن جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More