تازہ ترین
کشمیر بین الاقوامی آرمڈ کنفلکٹ ہے، شہریار آفریدی

کشمیر بین الاقوامی آرمڈ کنفلکٹ ہے، شہریار آفریدی

مظفر آباد: (1 اگست 2020) قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ اس میں سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں۔ یہ بین الاقوامی آرمڈ کنفلکٹ ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیر کاز پر ایک صحفہ پر ہیں۔

مظفرآباد میں حریت کانفرنس کی قیادت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ شملہ معاہدے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ہم جذبات میں کوئی ایسے فیصلے نہیں کررہے کہ کل آپ کہیں کہ آپ نے کیا کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کاز کیلئے ہم نے کوئی گولڈ میڈل نہیں لینے نہ کسی کو خوش کرنا ہے۔ ہم کشمیریوں کے لئےجو کچھ کررہے ہیں آپ پر احسان نہیں کر رہے بلکہ کشمیریوں کا پاکستان پر احسان ہے۔ ہندوستان ایک تیر سے دس شکار کرتا ہے وہ ظلم اور بربریت کرتا ہے اور الزام بھی پاکستان پر رکھتا۔ ہم فلموں پر نہیں حقیقی زندگی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top