دعا زہرا کی عدم بازیابی آئی جی سندھ کو لے ڈوبی

کراچی: دعا زہرا کی عدم بازیابی آئی جی سندھ کو لے ڈوبی،سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہایہ شخص اس عہدے کے لائق نہیں۔آئی جی سندھ نے غیر حقیقی رپورٹ پیش کی جس کو ہم نےمسترد کیا۔ عدالت نے ہر صورت میں دعا زہرا کو بازیاب کرواکر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دعا زہرا کیس میں آئی جی سندھ ،سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئےلیکن دعا کو سندھ پولیس بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔عدالت نے آئی جی سندھ کی رپورٹ کو بھی مسترد کردی۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے اگر بچی افغانستان بھی چلی گئی ہوتی تو بھی ہم آپ کو کہتے کہ بازیاب کرواکر لائیں۔

صوبائی وزیر شہلا رضا بھی دعا کی فیملی سے ہمدردی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئیں،صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہابچی اکیلی لاہور نہیں جاسکتی یہ اغوا ہی کہلاتی یہ ایک مائنڈ سیٹ کی بھی لڑائی ہے۔

آئی جی سندھ کامران فضل نے کہاایک بچی بازیاب ہوگئی ہے دوسری بچی کے لیے ہم نے عدالت سے ٹائم مانگا ہے،دعا کی بازیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں تفتیش کا معاملہ ہے،پریشر ہماری ڈیوٹی ہے انشاء اللہ جلد دعا بازیاب ہوجائےگی۔

دعا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے کہاسندھ پولیس پر ہمارا یقین نہیں ہےیہ لوگ دعا کو بازیاب کروانے کے لیے سنجیدہ نہیں ،ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے چارج واپس لینے کا حکم دے دیا ،عدالت نے عدالتی احکامات وفاقی حکومت ، اٹارنی جنرل ، چیف سیکریٹری سندھ کو پہنچانے کی ہدایت بھی کردی،عدالت نے دعا کو 3 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More