کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے عمران نیازی نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے، شازیہ مری

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اس وقت زراعت اور کسانوں کا بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ملک گیر ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوگا، پیپلز پارٹی نے اس نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔حیدرآباد میں بلاول بھٹو مارچ کی قیادت کریں گے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا اس حکومت کی وجہ سے خوراک کے بحران کا خدشہ ہے، یہ بے حس لوگ اور نااہل حکومت ہے، لوگ نالائق حکمرانوں سے پریشان ہیں، روزانہ وزرا پریس کانفرنس کرتے ہیں مگر مسائل کا حل نہیں بتاتے، کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے عمران نیازی نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More